راولپنڈی میں باپ اور بیٹے کو فائرنگ کر کے بےدردی سے قتل کر دیا گیا
دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ بسم اللہ آباد میں دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی، جہاں باپ اور بیٹے کو بے دردی سے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں دھماکہ
مقتولین کی شناخت
پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت 54 سالہ میر افضل اور 16 سالہ جانباز کے نام سے ہوئی ہے۔ نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ مقتول امیر افضل کے بڑے بیٹے نے پسند کی شادی کر رکھی تھی، جو الگ رہتا ہے۔ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ہوم میں بس حادثہ، متعدد افراد ہلاک
گرفتاری کی کوششیں
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ نامعلوم ملزمان گھر میں مقتولین سے مل کر بات چیت بھی کرتے رہے، جس کے دوران انہوں نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔
پولیس کا فوری کارروائی کا حکم
سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے واردات کا نوٹس لیا اور ایس پی صدر سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے، ساتھ ہی ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔








