لیجنڈ ریسلر ہاگن دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے
ہلک ہاگن کا انتقال
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست فلوریڈا میں مقیم ریسلنگ کی دنیا کے لیجنڈ ہلک ہاگن 71 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل، حکمران اتحاد 2 ووٹ سے محروم
ارتحال کی وجہ
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کو مقام دلوانے والے مقبول ترین پیشہ ور ریسلر ہارٹ اٹیک کے باعث جمعرات کے روز امریکی ریاست فلوریڈا میں انتقال کرگئے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود کا جیل سے خط، ملک میں سیاسی جنگ بند کرنے کی اپیل
ایمرجنسی کی صورت حال
رپورٹ کے مطابق صحت کی ایمرجنسی لائن پر ہارٹ اٹیک کے حوالے سے کال موصول ہوئی جس کے بعد ٹیم کو فلوریڈا کے علاقے کلیئر واٹر کے گھر میں بھیجا گیا۔ میڈیکل ٹیم جب گھر پہنچی تو 71 سالہ بزرگ بے ہوش تھے جنہیں سی پی آر دے کر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ہسپتال میں اُن کی شناخت لیجنڈ ریسلر ہلک ہاگن کے نام سے ہوئی۔
ریسلنگ کے کیریئر کی نمایاں کامیابیاں
ہلک ہاگن کا اصل نام ٹیری جین بولیا تھا جنہوں نے ریسلنگ کے کیریئر میں متعدد چیمپئن شپ، بیلٹس جیتیں جبکہ اس کھیل کو عالمی سطح پر مقبول بنانے میں بھی اہم اور کلیدی کردار ادا کیا۔








