پاکستان اسکول سپورٹس فیڈریشن کی پہلی الیکٹورل جنرل کونسل میٹنگ، 22 رکنی کابینہ منتخب

پاکستان سکول سپورٹس فیڈریشن کی الیکٹو جنرل کونسل میٹنگ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سکول سپورٹس فیڈریشن کی پہلی الیکٹو جنرل کونسل میٹنگ پاکستان اولمپک ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور اسلام آباد سے نمائندگان نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے قافلے پر فائرنگ ، پولیس کا مؤقف بھی آ گیا
نو منتخب کابینہ کا انتخاب
اجلاس کے دوران باہمی مشاورت اور ووٹنگ کے ذریعے 22 رکنی کابینہ کا انتخاب عمل میں آیا۔ نو منتخب کابینہ میں سینیٹر بشریٰ انجم بٹ کو چیئرپرسن، سردار محمد احمد خان لغاری کو صدر، عرفان علی رانا کو جنرل سیکرٹری، شفاقت علی بلا کو ٹریژرر، شہریار عباس بلوچ کو سینئر نائب صدر، اور قدسیہ ضیاء کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔ محمد طلحہ اعجاز کو انفارمیشن سیکرٹری اور مینیجر انٹرنیشنل ریلیشنز کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی 4 دسمبر کو ہوگی
اسکول اسپورٹس کی بہتری کا عزم
کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان میں اسکول اسپورٹس کی بہتری اور پروموشن کے لیے بھرپور انداز میں کام کرے گی، تاکہ کھیلوں کے مواقع نہ صرف شہری علاقوں بلکہ گاؤں، دیہات اور دور دراز کے سرکاری و نجی اسکولوں تک پہنچائے جا سکیں، جہاں باصلاحیت بچے آج تک کسی پلیٹ فارم پر اپنی صلاحیتیں دکھانے سے محروم رہے ہیں۔
نوجوانوں کے لیے مواقع فراہم کرنا
اراکین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ گراس روٹ سطح سے کھیلوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھائیں گے اور نوجوانوں کو ملکی و بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے مواقع فراہم کریں گے۔