گووندا کی پہلی ویڈیو گولی لگنے کے بعد منظرِعام پر آگئی
گوندا کی گولی لگنے کے بعد پہلی ویڈیو
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار گوندا کی گولی لگنے کے بعد پہلی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کا تل ابیب پر ’ہائپر سونک‘ الفتح میزائل داغے جانے کا دعویٰ
حادثہ کی تفصیلات
آج نیوز کے مطابق گووندا کو منگل کی صبح اپنے لائسنس یافتہ ریوالور سے ٹانگ میں گولی لگ گئی تھی۔ جس کی وجہ سے وہ زخمی ہو گئےتھے۔ ٹانگ میں گولی لگنے کے بعد انہیں ممبئی کے ایک ہسپتال میں داخل کردیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ایک گھنٹے کی سرجری کے بعد گولی نکال دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ ہوگا یا نہیں؟ بھارتی کرکٹ بورڈ نے حیران کن اعلان کر دیا
پولیس کارروائی
رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس نے ان کا لائسنس یافتہ ریوالور بھی ضبط کر لیا ہے۔ گووندا کے منیجر ششی سنہا کے مطابق اداکار کے ساتھ یہ واقعہ منگل کی صبح اس وقت پیش آیا جب وہ کولکتہ روانہ ہونے کے لیے تیار ہو رہے تھے۔ منیجر نے کہا، "کولکتہ میں ایک شو تھا، جس کے لیے صبح چھ بجے کی فلائٹ تھی۔" گووندا ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہونے والے تھے جب وہ اپنا ریوالور الماری میں رکھ رہے تھے کہ غلطی سے گولی چل گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل کو پارٹی ہیڈکوارٹر بنانا غیرقانونی سمجھا گیا: پرویز رشید
دوران حادثہ
اس وقت گووندا گھر میں اکیلے تھے اور ان کی اہلیہ کولکتہ میں تھی۔ جمعے کو گووندا کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ ڈسچارج ہونے کے بعد کی ان کی ویڈیو سامنے آگئی ہے، جس میں وہ وہیل چیئر پر بیٹھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو معطل کر دیا گیا
سوشل میڈیا پر ردعمل
اداکار کی ویڈیو کا حال
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ہجوم میں گھرے ہوئے ہیں اور وہیل چیئر پر بیٹھے اپنے چاہنے والوں اور مداحوں کا ہاتھ جوڑ کر شکریہ ادا کررہے ہیں۔








