راولپنڈی؛ احتجاج کے مقدمات میں ملزمان کی عدم حاضری پر عدالت شدید برہم، ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے احتجاج کیسز میں ملزمان کی عدم حاضری پر شدید برہمی کااظہار کیا اور تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
یہ بھی پڑھیں: اتنے انتظامات کے باوجود پی ٹی آئی والے ڈی چوک کیسے پہنچے؟ مولانا فضل الرحمان نے سوال اٹھادیا
پراسیکیوٹر کا بیان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران سماعت پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کی جائیں، انکار ویہ فراہمی انصاف میں رکاوٹ ہے۔ عدالت نے تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر عدم حاضری پر ضمانتیں منسوخ کی جائیں گی۔
آنے والی سماعت کی تاریخیں
عدالت نے تھانہ صادق آباد کیس کی سماعت 28 جولائی، تھانہ واہ کینٹ کے مقدمے کی سماعت 30 جولائی اور تھانہ نصیر آباد کیس کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی۔