ممبئی میں ڈپٹی سپیکر کے ساتھ 4 اسمبلی ارکان نے احتجاجاً تیسری منزل سے چھلانگ لگائی

احتجاجی اقدام

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سمیت چار ارکان اسمبلی نے حکومتی پالیسیوں پر احتجاج کرتے ہوئے تیسری منزل سے چھلانگ لگادی۔

یہ بھی پڑھیں: نیا ریکارڈ! اسٹاک مارکیٹ نے 86 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر لی

ڈپٹی سپیکر کی شناخت

آج نیوز کے مطابق ممبئی میں ڈپٹی سپیکر نرہری زروال کے ساتھ کودنے والوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا ایک رکن بھی شامل تھا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان چاروں ارکان نے ڈھنگر کمیونٹی کو شیڈولڈ ٹرائبز کی کیٹیگری میں شامل کرنے کے عمل کی مخالفت کرتے ہوئے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم بی بی ایس طلبا کی رجسٹریشن فیس میں اضافہ: ایک نیا چیلنج

حفاظتی اقدامات

بلندی سے گرنے پر بھی چاروں محفوظ رہے کیونکہ وہ ایک جال میں گرے۔ یہ جال خود کشی کی کوشش کرنے والوں کی جان بچانے کے لیے 2012 میں لگایا گیا تھا۔ ڈھنگر کمیونٹی کو خانہ بدوش کمیونٹی کا درجہ حاصل ہے جس کے تحت اسے سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں 3 فیصد کوٹہ ملتا ہے جبکہ دیگر قبائل کی فہرست میں شامل کمیونٹیز کو 7 فیصد کوٹہ ملتا ہے۔

سیاسی تناظر

مہاراشٹر اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر نرہری زروال کا تعلق نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے شرد پوار گروپ سے ہے۔ بھارت میں کوٹے کے مسئلے پر کئی ریاستوں میں شدید معاشرتی اور سیاسی اختلافات پائے جاتے ہیں۔ بعض پس ماندہ کمیونٹیز کو بہتر زندگی بسر کرنے کے نام پر دیا جانے والا کوٹہ غلط ہاتھوں میں چلا جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں خرابیاں پیدا ہوتی ہیں۔ اس مسئلے پر کئی بار فسادات بھی ہوچکے ہیں اور اس موضوع پر کئی فلمیں بھی بنائی گئی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...