اداکارہ عمارہ چوہدری نے کراچی میں اکیلے رہنے کا خوفناک تجربہ شیئر کردیا

اداکارہ کی خوفناک کہانی
کراچی، لاہور (ویب ڈیسک) حال ہی میں ایک اداکارہ کی کئی ماہ پرانی لاش کراچی میں ایک فلیٹ سے ملی تھی، جس کے بعد اکیلے رہنے کے نقصانات اور فوائد یا مجبوریاں بھی زیر بحث آئیں۔ پاکستانی اداکارہ عمارہ چوہدری نے اکیلے رہنے کے حوالے سے اپنا ذاتی اور خوفناک تجربہ مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: رافیل گرنے کے بعد امریکہ کی دفاعی برآمدات کو جھٹکا لگے گا اور چینی اسلحے کی مانگ بڑھے گی، سی این این کا تجزیہ
اکیلی زندگی کے چیلنجز
نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمارہ چوہدری نے بتایا کہ کراچی میں بڑی تعداد میں لڑکے لڑکیاں تنہا رہتے ہیں۔ کئی لوگ کام کی غرض سے تو کئی پڑھائی کے سلسلے میں مقیم ہیں، لیکن تنہا رہنا آسان نہیں، کیونکہ کئی مواقع ایسے ہوتے ہیں جب انسان کو اپنے عزیزوں کی کمی شدت سے محسوس ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دشمن کے 5 جنگی جہاز گرانا ہماری افواج کی صلاحیت اور تیاری کا ثبوت ہے: اویس لغاری
تنہائی کا احساس
جیونیوز کے مطابق، اداکارہ نے مزید کہا کہ میری فیملی لاہور میں رہتی ہے لیکن میں کام کی وجہ سے کراچی میں مقیم ہوں۔ شوٹ سے واپسی پر تنہائی کا احساس غالب رہتا ہے، خاص طور پر اس وقت جب آپ بیمار پڑجائیں تو تنہائی اور اپنے لوگوں سے دوری زیادہ محسوس ہونے لگتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں “چیف منسٹر انسولین” پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ، لاہور سمیت 3 اضلاع میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا
کورونا کے دنوں کی مشکلات
عمارہ چوہدری نے بتایا کہ دو سال قبل میں کورونا کا شکار ہوئی تھی۔ اس وقت میں شوٹس کے سلسلے میں کراچی میں ہی موجود تھی، لیکن کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد مجھے اہل خانہ کی کمی شدت سے محسوس ہوئی۔ اداکارہ کے بقول کورونا کا شکار ہونے کے اگلے روز ہی میں پورا دن بے ہوش ہوگئی، لیکن کسی کو پتہ نہ چلا۔
فیملی کی فکر
مجھ سے رابطہ نہ ہونے پر گھر والوں نے مالک مکان سے رابطہ کرکے میری خیریت دریافت کی۔ اسی دوران دروازہ کھٹکھٹانے پر میں ہوش میں آئی۔ پورا دن بے ہوش رہنے کے بعد جب میری آنکھ کھلی تو میرے موبائل پر گھر سے ڈھیروں کالیں آئیں۔ حتیٰ کہ میرے اہل خانہ کراچی آنے کے لیے ٹکٹس بھی بک کروا چکے تھے۔