دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، محمد رضوان کپتان برقرار

پاکستان کا سکواڈ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے پاکستان کے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا، سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ سے ملاقات کے لیے کئی چینلز استعمال کیے گئے جن میں سے ایک کرپٹو کونسل کے بلال بن ثاقب بھی تھے، وہ ٹرمپ کے بیٹے کے ساتھ رابطے میں تھے” نجم سیٹھی کا دعویٰ۔
کپتان اور سکواڈ کی تفصیلات
محمد رضوان ون ڈے فارمیٹ میں کپتان برقرار ہیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم، سلمان علی آغا، عبداللّٰہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، نسیم شاہ اور صائم ایوب سکواڈ کا حصہ ہیں۔ حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث اور سفیان مقیم بھی 16 رکنی سکواڈ میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سولر پر عائد ٹیکس فوری ختم کیا جائے، عبدالشکور کھتری کا وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ
ٹی 20 سکواڈ کی تشکیل
سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت اور محمد نواز ٹی 20 سکواڈ کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قطری وزیرِ اعظم کا ایرانی وزیرِ خارجہ سے رابطہ
اضافی کھلاڑیوں کی شمولیت
حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث اور سفیان مقیم بھی 15 رکنی سکواڈ میں شامل ہیں۔
میچوں کی تاریخیں
قومی ٹیم 27 جولائی کو امریکا پہنچے گی جہاں31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں جبکہ ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 اگست کو کھیلے جائیں گے۔