پشاور میں گھریلو جھگڑے پر ملزم نے فائرنگ کر کے والد اور بیوی کو قتل کردیا

پشاور میں افسوسناک واقعہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) شبقدر میں بدبخت بیٹے نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے والد اور بیوی کو قتل کردیا جب کہ بھائی زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ شبقدر کے علاقے دلہ زاک میں پیش آیا، جس پر تھانہ سرو کلی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں کوئی نیا آپریشن نہیں کرنے جا رہے، بھارت چھپ کر وار کر رہا ہے : طلال چودھری
واقعہ کی تفصیلات
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم اعجاز کی گھر میں والد سے گھریلو تنازع پر تکرار ہوئی۔ اس دوران اعجاز نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اس کا والد اور بیوی جاں بحق ہوگئے، جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر بھائی زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ: تین معصوم بچوں کے قتل کا معمہ حل، سگی دادی ہی قاتل نکلی
زخمی بھائی کی گواہی
ملزم کے زخمی بھائی نواز شریف ولد راویل شاہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر میں موجود تھا جب اس کے بھائی اعجاز کی والد سے کسی بات پر تکرار ہوئی۔ اعجاز کے طیش میں آکر فائرنگ کرنے کے باعث والد راویل شاہ اور بھابھی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے، اور وہ خود زخمی ہوگیا، جبکہ اعجاز موقع سے فرار ہوگیا۔
ملزم کی تلاش
سرو کلی پولیس نے زخمی بھائی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔