تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر کی بیٹے اور ساتھیوں سمیت (ن) لیگ میں شمولیت

وزیراعظم کی ملاقات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محسن علی خان نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے اپنے بیٹے شہریار اور متعدد ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مدرسے میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 3 بچے جاں بحق

پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر اور وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نوابزادہ محسن علی خان کی (ن) لیگ میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے وہ خیبر پختونخوا میں پارٹی پالیسیوں کے فروغ اور عوامی روابط کے قیام میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

عوامی فلاح و بہبود کا عزم

وزیراعظم نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔ لیگی قیادت کی جانب سے نوابزادہ محسن علی خان کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے اور اسے صوبے میں پارٹی کی سیاسی طاقت میں اضافے کا سبب قرار دیا جا رہا ہے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...