جمعیت علماء اسلام (س) کی مرکزی مجلس عمومی کا اہم اجلاس کل ہوگا

جمعیت علماء اسلام (س) کا اہم اجلاس
اکوڑہ خٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن) - جمعیت علماء اسلام (س) کی مرکزی مجلس عمومی کا اہم اجلاس کل بروز ہفتہ 26 جولائی کو کالج روڈ لاہور میں مرکزی امیر مولانا عبد الحق ثانی کی زیر صدارت ہوگا۔ اجلاس میں ملک کے چاروں صوبوں سے جمعیت علماء اسلام کی مجلس عمومی کے اراکین شریک ہوں گے۔
اجلاس کی صدارت
اجلاس کی صدارت مرکزی امیر مولانا عبد الحق ثانی کریں گے۔ اجلاس میں جماعتی صورتحال، مولانا حامد الحق حقانی شہید کی شہادت کے بعد پیدا شدہ صورتحال، ملک بھر میں جماعت کو فعال کرنے، ملک بھر کے تنظیمی دوروں کے علاوہ ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔
مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس
اجلاس سے قبل جماعت کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس ہوگا۔