حکومت کو پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا کوئی خوف نہیں، سینیٹر عرفان صدیقی

حکومت کو پی ٹی آئی تحریک کا کوئی خوف نہیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کو پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا کوئی خوف نہیں اس لیے 5 اگست کے حوالے سے حکومت نے کوئی میٹنگ بھی نہیں بلائی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہم سے نہیں ان سے بات کرنا چاہتی ہے جو ان سے بات کرنے کے لیے تیار نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، ٹرمپ کا حیران کن بیان آگیا
بیرون ملک احتجاجی طریقے
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلمان اگر پاکستان آنا چاہتے ہیں تو خوشی سے آئیں اور احتجاج کے جو طریقے انہوں نے برطانیہ میں دیکھے ہیں ان کے مطابق بالکل احتجاج کریں اور پی ٹی آئی کو بھی سکھائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے 10گنا بڑھانے کا فیصلہ
مذاکرات کی کھلی پیشکش
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو پی ٹی آئی کی کسی تحریک میں دلچسپی نہیں، نہ کوئی خوف ہے، اسی لیے 5 اگست کے حوالے سے حکومت نے کوئی میٹنگ بھی نہیں بلائی۔ پی ٹی آئی مذاکرات کے لئے پہلے بھی سنجیدہ نہیں تھی، لیکن ہمارے دروازے مذاکرات کے لیے کھلے ہیں، لیکن ہم چھت پر چڑھ کر انہیں آوازیں نہیں لگائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شیو سینا کی سیاست میں تبدیلی: بال ٹھاکرے کے بیٹے جن کا ہندوتوا ‘مراٹھی میں لکھا قرآن’ ہے۔
ملکی سیاسی صورتحال
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ملک میں کسی طرح کا کوئی سیاسی بحران نہیں ہے، ریاست کا کاروبار پُرامن طریقے سے چل رہا ہے اور تمام ادارے آئین و قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں۔
جیل کی زندگی کا موازنہ
عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ سیاست دان بہادری سے جیل کاٹتے ہیں، شکایتیں اور مطالبے نہیں کیا کرتے۔ جیل میں جتنی سہولتیں عمران خان کو حاصل ہیں، کبھی کسی قیدی کو حاصل نہیں رہیں۔ نواز شریف اور آصف علی زرداری سمیت کئی رہنماؤں نے جیلیں کاٹی ہیں، لیکن کبھی کسی نے اس طرح شکایتیں نہیں کیں۔