پاکستان میں پہلی بار پلگ اِن ہائبرڈ گاڑی ’’شارک6‘‘ متعارف

نئی گاڑی کی متعارف
کراچی(ویب ڈیسک) گاڑیاں بنانے والی معروف چینی کمپنی ’ بی وائے ڈی ‘ نے پاکستان میں پہلی بار پلگ ان ہائبرڈ گاڑی ’’ شارک 6 ‘‘ متعارف کروا دی جس کی قیمت ایک کروڑ 99 لاکھ 50 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ اس گاڑی میں مکمل الیکٹرک موڈ میں بھی ڈرائیونگ کی سہولت موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہو یا نہ ہو، یورینیم افزودگی جاری رہے گی: ایران
لانچ کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق شارک 6 کو کراچی میں ہونے والی PHEV ٹیکنالوجی ورکشاپ کے دوران لانچ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل یوتھ ہب – نوجوانوں کے لیے ایک اور انقلابی قدم!
کمپنی کا بیان
اس موقع پر بی وائے ڈی پاکستان کے نائب صدر سیلز اینڈ اسٹریٹجی دانش خالق نے کہا کہ یہ گاڑی مارکیٹ میں موجود خلا کو پُر کرے گی۔ یہ صرف ایک ہائبرڈ اپ گریڈ نہیں، بلکہ ایک انقلابی قدم ہے۔ اس میں الیکٹرک موٹر بنیادی کام کرتی ہے جبکہ انجن صرف معاونت کے لیے ہوتا ہے، جس سے شہری صارفین کے لیے بہتر اور ماحول دوست ڈرائیونگ تجربہ ممکن ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی بیٹی کا فون نمبر کس نے افشا کیا؟ راز معلوم ہو گیا
ٹویٹر پر تصاویر
Exclusive images of BYD Shark6 before the official launch #carlaunch #BYDSHARK6 #BYD https://t.co/Re8M80eSfh pic.twitter.com/SI632VKpbE
— PakWheels.com (@PakWheels) July 25, 2025
کمپنی کی تاریخ
کمپنی کے پاکستان کے لیے کنٹری ہیڈ لی جیان نے بتایا کہ کمپنی گزشتہ 20 سال سے دوہری موڈ والی ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہے، اور 2008 میں دنیا کی پہلی کمرشل PHEV گاڑی متعارف کروائی گئی تھی۔ شارک 6 میں 1.5 لیٹر ہائی افیشنسی انجن اور بڑی بیٹری موجود ہے جو بہترین مائلیج اور طاقت فراہم کرتی ہے۔