ایک بڑے سیاسی گھرانے کی کسی شخصیت کے کرپٹو میں 100 ملین ڈالر ڈوبنے کی افواہ پر مرزا شہزاد اکبر کا ردعمل بھی آگیا
سینئر اینکرپرسن کا بیان
لاہور (ویب ڈیسک) سینئر اینکرپرسن ندیم ملک نے کہا ہے کہ ایک بڑے سیاسی گھرانے کی کسی شخصیت کے کرپٹو میں 100 ملین ڈالر ڈوبے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم عمران خان کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا
مفتاح اسماعیل کا ردعمل
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ "میں نے بھی سنا ہے کہ کئی ملین ڈوبے ہیں، صرف یہ نہیں کہ ڈوبے ہیں، بہت سے لوگوں نے کمائے بھی ہیں۔"
مرزا شہزاداکبر کا جواب
اس پر سابق مشیر برائے وزیراعظم مرزا شہزاداکبر نے ردعمل دیتے ہوئے ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا کہ "ڈوبے ضرور ہیں لیکن دوسرے لوگوں کے، وہ بھی دبئی میں۔ سنا ہے وہ لڑکا دبئی نہیں جا سکتا اور آج باپ کی ایما پر پاکستان میں ہاؤسنگ سیکٹر میں چانس بازی شروع کر بیٹھا ہے، کل ایک بے بس خاتون کے بارے میں جھوٹ بول رہا تھا، دبئی والے انتظار کر رہے ہیں ویسے! اس سے آگے آپ خود سمجھدار ہیں۔"








