عمران خان اپنے زور بازو سے جیل سے نکلیں گے، مغرب تو ان کی قید کی وجہ ہے: بیرسٹر عمیر نیازی

عمران خان کی رہائی کی شرط
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عمیر نیازی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اگر جیل سے نکلنا ہے تو انہیں اپنے زور بازو پر نکلنا ہوگا۔ مغرب کی وجہ سے ہی تو وہ جیل میں ہیں ورنہ پاکستان میں اتنا دم کسی میں نہیں جو اتنا عرصہ انہیں جیل میں رکھ سکے۔
یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی نے بجٹ مسترد کردیا، احتجاج کا اعلان
مغرب کی مداخلت
ڈان نیوز کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمیر نیازی نے کہا کہ مغرب کی اسٹیبلشمنٹ نے ہی عمران خان کی حکومت کو چلتا کیا۔ اس اسٹیبلشمنٹ کے پاکستان کے حوالے سے مختلف عزائم ہیں، عمران خان مغرب کو وہ فیورز نہیں دیں گے جو انہیں چاہییں۔
یہ بھی پڑھیں: پاڑا چنار کی سڑک پر حملوں کی وجوہات کیا ہیں؟
عمران خان کے بیٹے کی حمایت
انہوں نے کہا عمران خان کے لیے اندرونی سپورٹ ہی اہمیت رکھتی ہے، اب بیٹے باپ سے ملنے کے لیے یہاں آ رہے ہیں۔ ان بچوں کو عمران خان نے ہی بتایا ہے کہ انہیں چند ماہ سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ 22 بائیس گھنٹے قید تنہائی میں کسی قیدی کو رکھا جاتا ہے؟ وہ کسی سیاست کے لیے نہیں آ رہے، نہ ہی وہ حسن نواز اور حسین نواز کی طرح بھاگ نہیں رہے۔ وہ بیٹے ہیں اور باپ کے لیے آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا 2 غیر ملکی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ
صحافی کے سوال کا جواب
صحافی کے سوال کہ خرم دستگیر کہتے ہیں کہ عمران خان کے بیٹے جن کانگریس اراکین سے مل رہے ہیں وہ اسرائیل نواز ہیں، کے جواب میں بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا کہ صدر ٹرمپ بھی اسرائیل کے بڑے حامی ہیں تو ان سے کون کون نہیں مل آیا؟ کون کون نہیں ملنا چاہتا جہاں جس کے جو تعلقات ہوتے ہیں وہ استعمال کرتا ہے۔
عمران خان کے بیٹوں کی مہم
خیال رہے کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان اپنے والد کی رہائی کے لیے شروع کی گئی مہم کے تحت امریکہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اراکین کانگریس اور دیگر سیاسی و سفارتی شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں۔ قاسم اور سلیمان کی اس مہم پر پاکستان کے سیاسی و صحافتی حلقوں میں مباحثوں کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے اور یہ امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ قاسم اور سلیمان جلد پاکستان کا بھی دورہ کرنے والے ہیں جہاں وہ اپنے اسیر والد عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
عمران خان نے اگر جیل سے نکلنا ہے تو اپنے زور بازو پر مغرب کی وجہ سے نہیں کیونکہ انہی کی وجہ سے تو وہ جیل میں ہے ورنہ پاکستان میں اتنا دم کسی میں نہیں جو اتنے عرصے انہیں جیل میں رکھ سکے! @Dawn_News @BarristrUKNiazi @PTIofficial #InFocus pic.twitter.com/c0Usr5h4oU
— Nadia Naqi (@NadiaNaqi) July 25, 2025