عافیہ صدیقی سے عمران خان تک: قید کا جواز ؟

عافیہ صدیقی کا مقدمہ اور ہماری قوم
جب کسی قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے والا اس کا حکمران ہو تو شفا کے خواب بھی گناہ بن جاتے ہیں۔۔۔
یہ بھی پڑھیں: جے 10 سی عالمی برآمدی منڈی میں ایف 16 کے مقابلے کیلئے تیار ہے، امریکی جریدہ
مظلوم کی آواز کو دبانا
جب مظلوم کی فریاد کو اقتدار کی میز پر تمسخر بنا دیا جائے تو عدل کا ترازو زمین پر گر جاتا ہے۔۔۔
یہ بھی پڑھیں: میرا یقین ہے آپ حق پر ہوں اور کسی کے حق کی خاطر ڈٹ جائیں تو اللہ مدد ضرور کرتا ہے، وقتی تکلیف اٹھا لو مگر ضمیر کے خلاف کام کبھی مت کرو
وزیر اعظم کا اعلان اور اسحاق ڈار کا بیان
ابھی کل ہی قوم نے یہ خبر سنی تھی کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔۔۔یہ اعلان بظاہر ایک امید کی کرن تھا، لیکن اُس سے اگلے لمحے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واشنگٹن میں بیٹھ کر جو کہا، وہ صرف ایک بیان نہیں تھا، بلکہ یہ قوم کے شعور کی توہین، قربانیوں کی تذلیل اور مظلومیت کا قتل تھا۔۔۔۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے خلیج کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کردیا
ناانصافی کا جواز
اسحاق ڈار نے اٹلانٹک کونسل میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا "میں اگر کہوں کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس میں ناانصافی ہوئی تو یہ غلط ہو گا کیونکہ یہ سب ’ڈیو پروسیس‘ یعنی قانونی طریقے سے ہوا"۔ موجودہ حکمرانوں کے نزدیک مظلوم صرف وہی ہوتا ہے جو ان کے مفادات کے تابع ہو۔۔۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم کا مختلف امتحانی سنٹرز کا دورہ، بوٹی مافیا کا ایک اور نیٹ ورک پکڑ لیا
عافیہ صدیقی: ایک علامت
عافیہ صدیقی صرف ایک عورت نہیں، بلکہ وہ پاکستانی ریاست کی غیرت کا استعارہ ہیں۔۔۔ وہ اس بیٹی کی علامت ہیں جسے اس کی ماں نے قرآن پڑھا کر دعائیں دے کر رخصت کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال کی لاہور یوتھ فیسٹیول 2024 اتھلیٹکس کے فائنل مقابلوں میں بطٍور مہمان خصوصی شرکت
ظلم کی انتہا
آج، اُسی قوم کا نائب وزیر اعظم اُسے 'قانونی سزا یافتہ مجرم' قرار دے رہا ہے، محض اس لیے کہ اسے عمران خان کی قید کو جائز قرار دینا ہے۔۔۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کے سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے دی
تاریخی مثالیں
کیا تاریخ میں کسی ظالم نے اپنی ناانصافی کو جواز فراہم کرنے کے لیے ایک اور مظلوم کی مثال دی ہے؟ اگر یزید نے یہ کہہ دیا ہوتا کہ امام حسینؓ کی قربانی بھی "قانونی کارروائی" کے تحت تھی تو کیا کربلا کی تپتی ریت اس بیان کو قبول کر لیتی؟
یہ بھی پڑھیں: شکار پور، ڈاکوؤں نے اینٹیں خریدنے کے بہانے بلاکر بھٹہ مزدور اور ڈرائیور کو اغوا کرلیا
عمران خان کی حالت
عمران خان کی قید، اس قوم کی خودداری کی قید ہے۔۔۔ وہ محض ایک شخص نہیں، بلکہ ایک بیانیہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہدرہ ٹاؤن میں کمسن ڈرائیور کی غفلت سے اندوہناک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
قوم کی آواز
جب قومیں اپنی مظلوم بیٹیوں کی صدائیں سننا چھوڑ دیں، جب وہ اپنے محبوب رہنماوں کی جدوجہد کو جرائم بنا دیں، تو اُن کا زوال یقینی ہو جاتا ہے۔۔۔
اختتام
یہ وہی ن لیگ ہے جو کبھی انسانی حقوق کی بات کرتی تھی لیکن آج وہی جماعت مظلوم کو ظالم اور ظالم کو مسیحا بنا کر پیش کر رہی ہے۔ تاریخ میں ایسے کرداروں کی فہرست طویل ہے۔ سچ ایک دن ضرور بولے گا اور جب بولے گا تو گرجے گا۔۔۔
نوٹ: یہ مصنف کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔
اگر آپ بھی ڈیلی پاکستان کیلئے لکھنا چاہتے ہیں تو اپنی تحاریر ای میل ایڈریس '[email protected]' یا واٹس ایپ "03009194327" پر بھیج دیں۔