چھوٹی نہر میں پڑنے والا شگاف ستھراپنجاب کے ورکرز کی مدد سے بھر دیاگیا، ویڈیو وائرل
صفائی مہم کا آغاز
پاکپتن (ویب ڈیسک) ستھرا پنجاب کے نام سے صوبے کے دیہاتوں تک کی صفائی مہم شروع کی گئی اور اس سلسلے میں باقاعدہ لوگوں کی بھرتیاں بھی ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی اطالوی ہم منصب سے ملاقات، 10,500 ورک ویزوں پر اتفاق
نہر میں شگاف کی صورت حال
اب اسی ٹیم نے چھوٹی نہر (سوئے) میں پڑنے والا شگاف بھرنے میں بنیادی کردار ادا کیا۔ سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ ایک چھوٹی نہر کا ایک حصہ ٹوٹ چکا ہے جس کی وجہ سے دوسری طرف پانی ہی پانی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گردی کے خلاف ‘زیرو ٹالرنس’، وزیراعظم کا جی ایچ کیو کا دورہ، عسکری قیادت کو بھرپور جوابی کارروائی کی ہدایت
اہلکاروں کی کوششیں
ایسے میں ستھرا پنجاب کے اہلکار قطار بنائے پانی کے آگے لیٹ گئے جس سے پانی کا بہاؤ دوسری طرف رک گیا۔ ساتھ ہی کام میں مصروف ٹریکٹر کی مدد سے باآسانی یہ شگاف بھر دیا گیا اور پانی اپنے راستے چل پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: برطرف اور ڈیلی ویجر ملازمین سے متعلق سفارشات پر عمل درآمد روکنے کا فیصلہ برقرار
ڈپٹی کمشنر کا پیغام
ڈپٹی کمشنر پاکپتن کی طرف سے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا کہ "بارشوں کے باعث ڈھپئی نہر میں شگاف پڑگیا لیکن ستھرا پنجاب کے جوانوں نے کسی امداد کا انتظار کیے بغیر خود میدان سنبھالا اور بروقت شگاف بند کر دیا۔ یہ ہے اصل جذبہ، یہ ہے زمین سے محبت، سلام ہے تمہاری ہمت کو، پنجاب کے بیٹے جاگ رہے ہیں، زمین محفوظ ہے۔"
ویڈیو








