عافیہ صدیقی اور عمران خان کی جیل پر امریکہ میں اسحاق ڈار کی گفتگو
اسحاق ڈار کا پیغام
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امریکی جیل میں موجود عافیہ صدیقی اور اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کا نام لیے بغیر ان سے متعلق گفتگو کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: “مارکوپولو” کی ڈاکومنٹری نے اندر کے سیاح کو جگا دیا، خنجراب جانے کا پروگرام بنا یا،کیا ایڈونچر تھا،مڈ سلائیڈ میں برے پھنسے،گلگت سے ہی واپس آگئے
سیاسی مداخلت پر آراء
امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹنک کونسل کو انٹریو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ "میرا خیال ہے کہ ہمیں کسی بھی چیز کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہیئے۔ مثال کے طور پر، جب میں کہتا ہوں کہ عافیہ صدیقی کئی دہائیوں سے یہاں ہیں اور خدا بہتر جانتا ہے کہ وہ کب تک یہاں (قید میں) رہیں گی، میں سوچتا ہوں کہ یہ غیر منصفانہ بات ہوگی۔ اگر یہ قانونی کارروائی کے نتیجے میں ایکشن ہوا ہے تو میرا خیال ہے یہی فارمولہ سب پر لاگو ہوتا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ کی بدتمیزیوں پر ان کی اہلیہ کا رویہ کیسا ہوتا ہے؟ سپر سٹار نے خود بتادیا
غداری اور ذمہ داری
"کسی کو کوئی استثنیٰ نہیں، اگر آپ ایک مقبول سیاسی رہنما ہیں تو اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ آپ کو لائسنس مل گیا ہے کہ آپ ہتھیار اٹھائیں اور عوام کو اشتعال دلا کر ایک ملک کی فوجی تنصیبات پر حملہ کردیں، یہ غداری ہے۔ میں جج نہیں ہوں کہ کوئی فیصلہ کر سکوں۔"








