لاہور سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے کھانے کے لیے 6 ارب اور صرف چائے کے لیے 68 کروڑ روپے کا بجٹ

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے بجٹ کا اجراء

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی جیلوں میں رواں مالی سال قیدیوں کے کھانے پینے کے لیے 6 ارب روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے جبکہ قیدی 68کروڑ روپے کی صرف چائے پی جائیں گے۔ رواں مالی سال میں قیدیوں کی چائے پر گزشتہ مالی سال کی نسبت 10 کروڑ اضافی خرچ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: پاکستان ریفائنری کی لائن پھٹ گئی، سی ویو کے سامنے سروس روڈ پر فرنس آئل پھیل گیا

چائے کی خریداری کے اخراجات

جیل حکام کے مطابق قیدیوں کی چائے کے لئے ڈبے کے دودھ کی مد میں 57کروڑ45لاکھ، چائے کی پتی کے لئے 8کروڑ12لاکھ اور چینی کےلئے ڈھائی کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ صرف شہر لاہور کی جیلوں میں 25کروڑ کی چائے قیدیوں کے لئے تیار ہوگی۔ لاہور کی جیلوں میں دودھ 7لاکھ33ہزار لٹر جبکہ پنجاب بھر کی جیلوں میں 20لاکھ 32ہزار لٹر دودھ خریدا جائے گا۔ لاہور کی جیلوں کےلئے 17ہزار700 جبکہ پنجاب بھر کی جیلوں کےلئے 49ہزارکلو چائے کی پتی خریدی جائے گی۔

خوراک کا معیاری انتظام

جیل حکام کا کہنا ہے لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے معیاری خوراک کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ دودھ، پتی اور چینی کی خریداری کےلئے ٹینڈر کے ذریعے کنٹریکٹ جاری کئے گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...