جدہ میں مقیم پاکستانیوں کی ایئرپورٹ دور ہونے کی شکایت جلد حل کر دی جائے گی، پی آئی اے کنٹری مینجر جان محمد مہر

پی آئی اے کی تاریخ اور اہمیت

جدہ (محمد اکرم اسد) خلیجی ممالک بشمول سعودی عرب میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز پاکستانیوں کی سب سے پہلی ایئرلائین رہی ہے اور تاحال ہے۔ یہ بات سعودی عرب میں پی آئی اے کے سبکدوش ہونے والے کنٹری مینجر جان محمد مہر نے اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے الوادعی عشائے میں پاکستان کمیونٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کی۔

یہ بھی پڑھیں: گیس کمپنیوں نے جولائی سے گیس مزید مہنگی کرنے کی درخواست کردی

عشائیے کی تفصیلات

پاکستانی بزنس مین اور پاکستان انویسٹر فورم کے نائب صدر فضل میمن کی جانب سے عشائیے میں پاکستان کمیونٹی کے سرگرم افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جنرل مینجر جان محمد مہر سعودی عرب سے سبکدوش کے بعد اسلام آباد میں جنرل مینجر سیلز کا عہدہ سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ورکرز میں لاوا پک رہا، بانی کو باہر نکالنا اولین ترجیح ہے: شوکت یوسفزئی

پی آئی اے کی نج کاری کی توقعات

اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا پی آئی اے کی نج کاری سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ نج کاری کا مسئلہ بہت پرانا چل رہا ہے مگر امید ہے یہ معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔ مزید کہا پاکستانیوں کو شکایت ہے کہ جدہ میں ہوائی اڈہ انہیں بہت دور پڑتا ہے، جس کی وجہ سے سفر میں مشکلات ہوتی ہیں۔ پاکستانیوں کی اس شکایت کو جلد دور کر دیا جائے گا۔

عشائیے میں شرکت کرنے والے اہم افراد

عشائیہ میں انویسٹرز فورم کے چودھری شفقت محمود، مسعود احمد پوری، افضل جٹ، ابو بکر میمن، اظہر وڑائچ اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر میزبان فضل میمن نے جان محمد مہر اور شفقت محمود کو سندھی ثقافت کی ترجمان سندھی اجرک پیش کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...