چترال میں 48 گھنٹوں کے دوران 3 خواتین سمیت 4 افراد کی خود کشی

چترال میں خودکشی کے واقعات

چترال (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپرچترال کے مختلف علاقوں میں 2 روز کے دوران 3 خواتین سمیت 4 افراد نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق تمام افراد نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔

پہلا واقعہ

پہلے واقعے میں ایک نو عمر لڑکی نے چیو بازار کے علاقے میں دریا میں چھلانگ لگا دی۔ بعد ازاں اس کی لاش دریا سے نکالی گئی اور پوسٹ مارٹم کے بعد والدین کے حوالے کر دی گئی۔ چیو بازار میں میڈیکل اسٹور کے مالک نے ڈان اخبار کے نمائندے کو بتایا کہ لڑکی کو ان کی دکان کے سامنے موجود ایک دکان سے ناشتہ خریدتے دیکھا گیا، اس کے بعد وہ پُل کے درمیان تک گئی اور بہت سے راہ گیروں کے سامنے دریا میں کود گئی۔

دوسرا واقعہ

دوسرے واقعے میں اپر چترال کے گاؤں رمن سے تعلق رکھنے والے ایک نو بیاہتا نوجوان نے دریا میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ متوفی کی شادی 3 روز قبل ہوئی تھی۔

تیسرا واقعہ

اپرچترال کے علاقے مستوج میں ایک اور واقعے میں ایک شادی شدہ خاتون نے دریا میں کود کر اپنی جان لے لی۔

چوتھا واقعہ

ایک اور واقعے میں اپر چترال کے گاؤں کوشت کی جماعت نہم کی ایک طالبہ نے بھی اسی انداز میں خودکشی کی، اس کی لاش اب تک برآمد نہیں ہو سکی۔ متوفیہ اسلام آباد کے ایک اسکول میں زیر تعلیم تھی اور گرمیوں کی چھٹیوں میں اپنے والدین کے ساتھ گاؤں آئی ہوئی تھی۔

پولیس کی تحقیقات

متعلقہ پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشیوں کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی، تاہم حقیقت جاننے کے لیے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 174 کے تحت تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...