کرائے کے مکان میں جعلی سفارتخانہ چلانے والا ملزم گرفتار
بھارتی پولیس کی کارروائی
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی پولیس نے دارالحکومت کے قریب ایک کرائے کے مکان سے جعلی سفارت خانہ چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا، ملزم پر لوگوں کو بیرون ملک ملازمتوں کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے کا بھی الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
ملزم کی شناخت
اے ایف پی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 47 سالہ ہرش وردھن جین ’ویسٹ آرکٹیکا کے غیر قانونی سفارت خانے‘ کو غازی آباد اتر پردیش میں ایک کرائے کے مکان سے چلا رہا تھا، جو دارالحکومت دہلی سے متصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا، کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت، نعرے بازی، دھکم پیل
جعلی شناخت
ہرش وردھن جین نے مبینہ طور پر خود کو ویسٹ آرکٹیکا، سابورگا، پولویہ، لوڈونیا جیسے خیالی ممالک کا سفیر ظاہر کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جعلی سفارتی نمبر پلیٹوں والی گاڑیاں استعمال کرتا تھا اور بھارتی رہنماؤں کے ساتھ اپنی تصاویر میں ترمیم کر کے انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرتا تھا تاکہ اپنی ساکھ کو مضبوط کر سکے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی بلوچستان میں دھماکے کی شدید مذمت، 7 شہید سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانی کو خراج عقیدت
غیر قانونی سرگرمیاں
پولیس کے مطابق اس کی اہم سرگرمیوں میں غیر ملکی کمپنیوں اور افراد کو ملازمت دلوانے کے لیے بروکری کرنا اور حوالہ کے ذریعے رقوم کی ترسیل شامل تھیں۔اس پر منی لانڈرنگ کا بھی الزام ہے۔
پولیس کی کارروائی
جین کی جائیداد پر چھاپے کے دوران پولیس نے 53 ہزار 500 امریکی ڈالر نقد، جعلی پاسپورٹس اور وزارت خارجہ کی جعلی مہر والی دستاویزات برآمد کیں۔








