وزیراعلیٰ مریم نواز نے مثالی گاؤں پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن طلب کرلی

وزیراعلیٰ مریم نواز کا پراجیکٹ کا جائزہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز نے مثالی گاؤں پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کے لیے ڈیڈ لائن طلب کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک، ترک وزرائے خارجہ میں ٹیلیفونک رابطہ، باہمی مفاد کے امور پر تعاون بڑھانے پر اتفاق
اجلاس کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس ہوا، جہاں مثالی گاؤں، ستھرا پنجاب اور ویسٹ ٹو ویلیو پراجیکٹس پر بریفنگ دی گئی۔ پنجاب میں 1200 دیہاتوں کے مثالی گاؤں بنانے کے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ہر مثالی گاؤں میں 24/7 واٹر سپلائی، مکمل سیوریج نیٹ ورک اور ویسٹ مینجمنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ بنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں گلوبل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ ایگزیبیشن GETEX 2025 کا انعقاد
گاؤں کی ترقی کے منصوبے
پنجاب کے مثالی گاؤں میں پختہ گلیاں، سڑکوں کی بحالی، چلڈرن پارک اور شجر کاری بھی شامل ہوگی۔ مثالی گاؤں میں گھروں پر نمبر لگائے جائیں گے اور سائن بورڈ بھی نصب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس، اہم فیصلے، فوری ہنگامی پلان طلب
سولر سسٹم کا استعمال
مثالی گاؤں کے لیے سولر سسٹم سے چلنے والے واٹر سپلائی ماڈل اور سیوریج سسٹم پر بریفنگ دی گئی۔ پنجاب کے مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت پائلٹ فیز میں 130 دیہات میں ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔
مریم نواز کی ہدایات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے مثالی گاؤں پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کے لیے ڈیڈ لائن طلب کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مثالی گاؤں پراجیکٹ میں عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا۔ مثالی گاؤں کے تحت ہر دیہات کو مکمل طور پر ڈویلپ کیا جائے گا۔