ایشیا کپ شیڈول کا اعلان ہو گیا پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 14 ستمبر کو ہوگا

ایشیا کپ کا شیڈول
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان، بھارت، یو اے ای اور عمان کو گروپ اے میں شامل کیا گیا ہے جبکہ بنگلا دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ کو گروپ بی میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا وہ علاقہ جہاں 3 روز کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا
پہلا میچ
ایشیا کپ میں پہلا میچ 9 ستمبر کو افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی افغان شہری 31دسمبر کے بعد اسلام آباد میں نہیں رہ سکے گا،محسن نقوی
پاکستان کے میچز
12 ستمبر کو پاکستان اپنا پہلا میچ عمان کے خلاف کھیلے گا جبکہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لیڈز ٹیسٹ، بھارتی کھلاڑی ریشابھ پنت امپائر سے الجھ پڑے، ویڈیو وائرل
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ
ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت کا دوسرا میچ 21 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔ اگر پاکستان اور بھارت سپر فور میں پہنچے تو ان کا مقابلہ 21 ستمبر کو ہوگا۔
سپر فور مرحلے کی شروعات
ایشیا کپ میں 20 ستمبر سے سپر فور مرحلے کا آغاز ہوگا، 20 ستمبر کو بی ون اور بی ٹو کے درمیان میچ ہوگا جبکہ 21 ستمبر کو اے ون اور اے ٹو کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔