پاکستان محفوظ اور خوشحال علاقائی ماحول کی تعمیر کا خواہاں ہے، پیچیدہ خطرات کے اس دور میں فوجی تعاون ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

ریجنل چیفس آف ڈیفنس سٹاف کانفرنس

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی میزبانی میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس سٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں امریکا، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے اعلیٰ عسکری وفود نے شرکت کی۔ کانفرنس کا عنوان ’’رابطوں کو مضبوط اور امن کو یقینی بنانا‘‘ رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: توقیر حیدر کاظمی کا بطور ڈائریکٹر الحمراء آرٹس کونسل لاہور تبادلہ، سرگودھا میں الوداعی تقریب

فوجی تعاون اور اسٹریٹجک مکالمہ

آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مہمان عسکری وفود کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پیچیدہ خطرات کے اس دور میں فوجی تعاون اور اسٹریٹجک مکالمہ ناگزیر ہے۔ کانفرنس میں وسط اور جنوبی ایشیاء کے اسٹریٹجک حالات پر جامع بات چیت کی گئی، سیکیورٹی تعاون، تربیتی اقدامات اور انسداد دہشتگردی کے لیے بہترین حکمت عملی کے تبادلے پر زور دیا گیا۔ مشترکہ تربیت، انسداد دہشتگردی اور انسانی ہمدردی کی کارروائیوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔

پاکستان کی قیادت اور عزم

شرکاء نے پاکستان کی قیادت، مہمان نوازی اور دفاعی سفارت کاری کے اقدام کو سراہا۔ جبکہ پاکستان نے خطے میں پائیدار امن، باہمی تعاون اور مشترکہ سیکیورٹی مفادات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن، استحکام اور تعمیری مصروفیات کے لیے پاکستان کے ثابت قدم عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان محفوظ اور خوشحال علاقائی ماحول کی تعمیر کا خواہاں ہے، اور اس مقصد کے لیے شراکت دار ممالک کے ساتھ کام کرنے کے لیے پوری طرح پُرعزم ہیں۔ مندوبین کی امن، احترام، اور قومی خودمختاری کو برقرار رکھنے کے مشترکہ عزم کی توثیق کی گئی۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...