پی ٹی آئی میں اسوقت 3 خواتین کا اہم کردار ہے،عمران خان خود نہیں چاہتے کہ قاسم اور سلیمان پاکستان آئیں،سلمان غنی

پی ٹی آئی میں خواتین کا اہم کردار
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلمان غنی کا کہنا ہے جب سے 5 اگست کی تحریک کا اعلان ہوا اور بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کی پاکستان آنے کی باتیں کی جا رہی ہیں، اس وقت سے پی ٹی آئی میں 3 خواتین کا کردار بہت اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے 25 کھلاڑیوں کا پول تیار کیا ہوا ہے، کپتان سلمان علی آغا
جمائما خان کا نقطہ نظر
دنیا ٹی وی کے پروگرام تھنک ٹینک میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ جمائما خان قاسم اور سلیمان کی والدہ ہیں۔ انہیں پاکستان کے حالات کا علم ہے اور وہ خان صاحب کی مشکلات سے بھی واقف ہیں۔ اس لئے انہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور بیٹوں کی پاکستان آمد کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔ اصل خبر یہ ہے کہ خود خان صاحب بھی نہیں چاہتے کہ ان کے بیٹے پاکستان آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا باضابطہ طور پر ’’جوڈیشل کمیشن آف پاکستان‘‘ کا حصہ بننے کا فیصلہ
علیمہ خان کی توقعات
دوسری خاتون علیمہ خان صاحبہ ہیں، جو چاہتی ہیں کہ ان کے بھائی عمران خان کی مشکلات کا خاتمہ ہو۔ وہ حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لئے چاہتی ہیں کہ قاسم اور سلیمان پاکستان آئیں اور تحریک کا حصہ بنیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ 5 برس کے دوران درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے کا امکان ہے، عالمی موسمیاتی ادارے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
بشری بی بی کا ایجنڈا
تیسری خاتون بشری بی بی ہیں، جن کا اپنا ایک ایجنڈا ہے۔ انہوں نے مشکلات کا سامنا کیا ہے اور خان صاحب کے بیٹوں کا کردار پاکستان کی سیاست میں نہیں چاہتیں۔ لیکن فیصلہ سازی میں اہم کردار جمائما خان اور عمران خان کا ہو گا۔
تحریک انصاف میں قیادت کی کمی
سلمان غنی نے مزید کہا کہ اس وقت تحریک انصاف میں احتجاج کرنے والی قیادت کا فقدان ہے۔ جو ابھی تک احتجاجی کیفیت پیدا نہیں کر پائے، وہ 5 اگست کو کس طرح احتجاج کریں گے۔