سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

ٹریفک حادثے میں 7 زائرین کی شہادت
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر سے عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والے 7 زائرین ٹریفک حادثے میں شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان، انڈیکس میں 1797 پوائنٹس کی کمی
حادثے کی تفصیلات
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے بونیر سے عمرہ ادائیگی کے لئے 13 رکنی گروپ سعودی عرب گیا تھا، جن کی گاڑی کو حادثہ عرفات سے مدینہ جاتے وقت پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر آپ اپنا ایئر بیس نہیں بچا سکتے تو عوام کو کیسے بچائیں گے؟ ہندوستانی چینل کی اپنی حکومت سے سوال
زخمیوں کی حالت
حادثے میں 7 زائرین موقع پر جاں بحق جبکہ 6 شدید زخمی ہوئے جنہیں سعودی عرب کے اسپتال میں طبی امداد کے لئے داخل کرادیا گیا ہے۔ بونیر میں موجود عمر باچا نے بتایا کہ زخمی اور مرنے والے ایک ہی خاندان کے اور کچھ پڑوسی ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا کا اظہار افسوس
دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حادثے میں 7 عمرہ زائرین کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گورنر نے جاں بحق عمرہ زائرین کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے، لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔