کچے کے ڈاکوؤں کا بڑا حملہ
رحیم یار خان میں مسلح ڈاکوؤں کا حملہ
رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحصیل آباد پور کے کچے کے علاقے میں 20 سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے حملہ کر کے 4 شہریوں کو اغوا کر لیا اور 60 بھینسیں بھی لے کر فرار ہو گئے۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ذوالحج کا چاند کب نظر آنے کا امکان؟ ماہر فلکیات نے پیش گوئی کردی
اغوا کیے گئے افراد کی تفصیلات
پولیس کے مطابق اغوا کیے گئے افراد میں ظہیر، نیاز احمد، جبار اور الطاف شامل ہیں۔ تھانہ آباد پور میں نامعلوم 20 سے زائد ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا ریلوے کو ریٹائرڈ ملازمین کے لیے گریجویٹی اور رہائش کی رقم جاری کرنے کا حکم
کارروائیوں کا آغاز
نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی درخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مغویوں کی بازیابی اور مویشیوں کی واپسی کے لیے تمام تر وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔
جرائم کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ جرائم پیشہ عناصر کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ مقامی لوگوں نے سیکیورٹی اقدامات کو مؤثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔








