اسلام آباد میں 25 من گدھے کا گوشت برآمد

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول میں چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی حکومت نے شراب پر عائد پابندی ختم کرنے کی خبروں پر رد عمل جاری کر دیا
گدھے کا گوشت اور تحقیقات
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ترنول میں 50 سے زائد گدھے اور بڑی مقدار میں گوشت برآمد ہوا ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ گوشت بیرون ملک سپلائی کیا جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے پرہجوم ریستوران میں اندھا دھند فائرنگ، ہلاکتیں، 22 سالہ مشتبہ نوجوان گرفتار
مقدمہ اور کارروائی
ترجمان نے بتایا کہ ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ملوث افراد کے خلاف فی الفور اندراج مقدمہ کا حکم دیا گیا۔ اتھارٹی کی ٹیم نے گدھے کا گوشت تلف کرنا شروع کر دیا ہے۔
غیر ملکی شہری کی گرفتاری
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیق کا کہنا ہے کہ فوڈ اتھارٹی ٹیم کی جانب سے کل 25 من گوشت برآمد کیا گیا۔ موقع پر موجود ایک غیر ملکی شہری کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گوشت کن کن ایریاز میں سپلائی کیا گیا، اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔