تھائی لینڈ اور کمبوڈیا جنگ بندی مذاکرات کیلئے تیار ہوگئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
صدر ٹرمپ کی ثالثی کا نتیجہ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی ثالثی کے نتیجے میں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی قیادت تین روز تک لڑائی کے بعد جنگ بندی کے لیے فوری کام شروع کرنے پر متفق ہو گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ کیبل میں فالٹ تاحال مکمل طور پر دور نہیں کیا جاسکا: سیکرٹری آئی ٹی کا اعتراف
کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے رہنماؤں کا اتفاق
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے رہنماؤں نے امن کے لیے ان کی کوششوں کے باوجود تین دن کی سرحدی لڑائی کے بعد فوری مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
تجارتی معاہدے کی تنبیہ
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے کمبوڈیا کے وزیراعظم ہون مینیٹ اور تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم پھومتھام ویچایاچائے سے بات کی ہے اور انہیں خبردار کیا ہے کہ اگر سرحدی تنازع جاری رہا تو وہ کسی کے ساتھ بھی تجارتی معاہدہ نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قائم مقام امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر کا پی ڈی ایم اے پنجاب ہیڈ آفس کا دورہ، ریلیف کمشنر کی بریفنگ
فریقین کی امن کی خواہش
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقین فوری طور پر جنگ بندی اور امن کے خواہاں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیروالا ذوالفقار علی خان کو ناقص کارکردگی پر عہدے سے ہٹایا گیا
تھائی لینڈ کے وزیراعظم کا ٹرمپ کا شکریہ
رپورٹ میں بتایا گیا کہ تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم پھومتھام ویچایاچائے نے ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تھائی لینڈ نے اصولی طور پر جنگ بندی کے لیے اتفاق کر لیا ہے، لیکن کمبوڈیا کی طرف سے سنجیدہ ارادے کی ضرورت ہے۔
شہری نقصان اور بے گھر افراد
خیال رہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان تین روز قبل شروع ہونے والی جنگ میں اب تک 30 سے زائد شہری مارے جا چکے ہیں اور درجنوں زخمی ہیں جبکہ ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
تھائی لینڈ کے حکام کے مطابق، اب تک ان کے 7 فوجی اور 13 شہری ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کمبوڈیا کا کہنا ہے کہ ان کے 5 فوجی اور 8 شہری مارے گئے ہیں۔








