آزادکشمیر: تیندوا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا، بچی مردہ حالت میں برآمد
ہٹیاں بالا میں تیندوا کا حملہ
ہٹیاں بالا (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں لائن آف کنٹرول کے قریب تیندوا آبادی میں گھس آیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہوا میں تیر نہیں چلاتا، کل ہی بتادیا تھا بشریٰ بی بی آج رہا ہوں گی: فیصل واوڈا
بچی کا اغواء
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ تیندوا گھر کے صحن سے 8 سال کی بچی کو اٹھا کر لے گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا سعودی شہزاد فہد بن مقرن بن عبدالعزیز کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس
بچی کی تلاش
پولیس نے بتایا کہ گھر والے کھیتوں اور جنگل میں بچی کو ڈھونڈتے رہے لیکن بچی کا کوئی سراغ نہ ملا۔
افسوسناک انجام
بعد ازاں 8 سالہ بچی تین گھنٹے کے بعد جھاڑیوں سے مردہ حالت میں ملی۔








