بھارتی اداکارہ نے پیسے نہ دینے پر پروڈیوسر کو چپل دے ماری

اداکارہ روچی گجر کا غصہ
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اداکارہ روچی گجر نے پیسے نہ دینے پر پروڈیوسر اور اداکار مان سنگھ کو چپل دے ماری۔
یہ بھی پڑھیں: کوٹ ادو: تیز رفتار کار اور رکشہ کے درمیان تصادم، 4 جانیں ضائع
واقعہ کی تفصیلات
اداکارہ روچی گجر نے ممبئی کے ایک سینما گھر میں شدید ہنگامہ کھڑا کر دیا، انہوں نے فلم "سو لانگ ویلی" کی خصوصی نمائش کے دوران ہدایت کار و اداکار مان سنگھ پر چپل سے حملہ کر دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا اسرائیل، ایران حملوں کے تناظر میں بڑی تعداد میں ایئر ریفیولنگ ٹینکر طیارے منتقل کرنے کا فیصلہ
مالی تنازعہ
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ روچی اور پروڈیوسر مان سنگھ چوہان کے درمیان جاری مالی تنازع کے تناظر میں پیش آیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روچی گجر فلم کی سکریننگ کے دوران پروڈیوسرز سے بلند آواز میں جھگڑ رہی ہیں اور پھر اچانک غصے میں آ کر مان سنگھ پر چپل پھینک دیتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عدلیہ حکومت کے تابع نہیں ہونی چاہئے،شاہد خاقان عباسی
احتجاجی مظاہرہ
روچی گجر مبینہ طور پر اس تقریب میں باقاعدہ احتجاج کرنے کی نیت سے آئی تھیں، وہ کئی احتجاجی مظاہرین کے ساتھ تھیٹر پہنچیں، جن کے ہاتھوں میں بینرز تھے جس پر پروڈیوسرز کے چہروں پر سرخ کراس لگے ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اربوں روپے مالیت کے پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹس، سی ڈی اے کے 5 افسران گرفتار
پولیس شکایت
اداکارہ نے ممبئی پولیس کو شکایت درج کروائی، جس پر پولیس نے 36 سالہ مان سنگھ چوہان کے خلاف 25 لاکھ روپے کی مبینہ دھوکہ دہی کے تحت بھارتی نیا سینہتا (BNS) کی دفعات 318 (4)، 352 اور 351(2) کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں، ساتھی فٹبالر کا دعویٰ
معاہدہ کی خلاف ورزی
میڈیا رپورٹس کے مطابق روچی گجر نے الزام لگایا ہے کہ پروڈیوسر مان سنگھ چوہان نے انہیں 2023ء میں ایک ہندی ڈرامہ سیریز کے لیے بطور شریک پروڈیوسر شامل ہونے کی پیشکش کی تھی، جو مبینہ طور پر سونی ٹی وی پر نشر ہونی تھی۔
روچی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی کمپنی ایس آر ایونٹ اینڈ انٹرٹینمنٹ کے ذریعے جولائی 2023ء سے جنوری 2024ء کے دوران چوہان کی 'کے اسٹوڈیوز' سے منسلک اکاؤنٹس میں کئی ادائیگیاں کیں لیکن یہ پروجیکٹ کبھی مکمل نہ ہو سکا۔
فنڈز کا غلط استعمال
بعد ازاں انہیں معلوم ہوا کہ وہ رقوم مبینہ طور پر فلم "سو لانگ ویلی" پر خرچ کی گئیں، جو اصل معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔