میری بیوی ڈاکٹر مشعل حافظہ تھیں اور اللہ تعالیٰ نے اُسے دینی و دنیاوی ہر لحاظ سے نوازا ہوا تھا، ڈاکٹر سعد اسلام

ڈاکٹر مشعل کی یاد
لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والی ڈاکٹر مشعل کے شوہر ڈاکٹر سعد اسلام نے کہا ہے کہ میری بیوی ڈاکٹر مشعل حافظہ تھیں اور اللّٰہ تعالیٰ نے اُسے دینی و دنیاوی ہر لحاظ سے نوازا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے ’’ڈیجیٹل ڈریپ سسٹم‘‘ کا افتتاح کر دیا
سانحہ سوات کا سبق
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سعد اسلام نے کہا کہ ہمیں سانحہ سوات سے سبق سیکھنا چاہیے تھا، شاید ان دنوں میں سیر و تفریح کیلئے سکردو نہیں جانا چاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب نے اداکارہ عفت عمر کو کلچرل ایڈوائزر مقرر کردیا
اللہ کا شکر اور دعا
ڈاکٹر سعد اسلام نے کہا کہ دعا کروں گا کہ اللّٰہ ایسا سانحہ کبھی کسی کو نہ دکھائے، اللّٰہ کا شکر بھی ادا کروں گا کہ اس نے میرے ماں باپ سمیت خاندان کے دیگر افراد کو بچا لیا۔
نماز جنازہ
یاد رہے کہ 24 جولائی کو گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والی ڈاکٹر مشعل اور ان کے دیور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی تھی۔