ہمایوں سعید شوٹنگ کے دوران شدید زخمی، ندا یاسر نے تفصیلات بتادیں
پاکستانی اداکارہ ندا یاسر کا انکشاف
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار ہمایوں سعید بیرونِ ملک شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرستان میں پاک فوج اور خوارج کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، لیفٹیننٹ کرنل اور 5 جوان شہید
مارننگ شو میں اہم گفتگو
ندا یاسر کے مارننگ شو میں حال ہی میں اداکارائیں نتاشا علی، رباب مسعود، حرا عمر اور ثنا عسکری مدعو تھیں۔ انہوں نے اپنے شو کے دوران فنکاروں کے ساتھ بیرونِ ممالک میں پیش آنے والے واقعات کا ذکر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کا کے پی سے واپس کی گئی بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان
ہمایوں سعید کا حادثہ
اسی دوران ندا یاسر نے چونکا دینے والا انکشاف کیا اور بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ہمایوں سعید شاید تھائی لینڈ یا کسی دوسرے ملک میں فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے تو حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔
حادثے کی تفصیلات
میزبان نے بتایا کہ جیٹ سکینگ کے دوران ہمایوں سعید اچانک پھسل گئے اور ان کا جبڑا فریکچر ہوگیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے یہ اس لیے معلوم ہے کیونکہ ہمایوں میرے دیور فراز نواز سے علاج کرواتے ہیں، جب تک فراز واپس پاکستان نہ آیا تو ہمایوں نے تکلیف برداشت کی۔








