کل سے ملک بھر میں مون سون کا نیا سپیل شروع ہونے کی پیش گوئی

نئے مون سون سپیل کا آغاز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے کل سے ملک بھر میں مون سون کا نیا سپیل شروع ہونے کی پیش گوئی کر دی ہے۔ بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 خوارج ہلاک
بارش کی توقعات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 28 سے 31 جولائی کے دوران اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پرویز مشرف کی حکومت نے انگڑائی لی، نیا پی سی او تیار ہوا، ہنگامی حالات کا نفاذ ہو گیا، سیاسی جماعتوں اور وکلاء کی مخالف تحریک زیادہ طاقتور ہو گئی
ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
کل سے 31 جولائی تک دریائے چناب اور جہلم میں پانی کے غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت رواں سال گندم کی خریداری کرے گی یا نہیں؟ فیصلہ ہوگیا
پاکستان کے مختلف صوبوں میں بارشیں
بلوچستان میں 29 سے 31 جولائی جبکہ سندھ میں 30 سے 31 جولائی کے دوران بارشیں ہوں گی۔ اس دوران کچھ علاقوں میں طوفانی بارشیں بھی متوقع ہیں، جو مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا باعث بن سکتی ہیں۔ مختلف شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آئیں گے، جبکہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیکٹا کے زیر اہتمام 4 روزہ بین الاقوامی تعلیمی ورکشاپ کا آغاز، گلوبل سٹیزن شپ کے موضوعات پر سیشنز
سکھیکی اور کشمور میں صورتحال
دوسری جانب، حافظ آباد سکھیکی میں 10 روز بعد بھی متعدد دیہات سے بارشی پانی کی نکاسی نہیں ہو سکی، جس کی وجہ سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ادھر کشمور میں گڈو بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی ہے، جبکہ تونسہ بیراج پر بھی پانی کی سطح میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ لیہ میں دریائے سندھ کے پانی سے 70 موضع جات زیر آب آ گئے ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو اور ریلیف کی کارروائیاں جاری ہیں۔
راول ڈیم میں پانی کی سطح
اس کے علاوہ راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 750 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سپل ویز کھول دیئے گئے ہیں。