بھارتی شہر ہریدوار میں مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک

بھگدڑ کا واقعہ
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ بینچ کیلئے سپریم کورٹ کے دو سینئر ججز کا چیف جسٹس کو خط
حادثے کی تفصیلات
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریدوار میں منسا دیوی کے مندر میں بھگدڑ مچنے کا واقعہ پیش آیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جشن عیدمیلادالنبی ﷺ کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام
ریسکیو کاروائیاں
رپورٹ کے مطابق اترکھنڈ پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فلاحی کاموں میں مصروف ہیں اور 35 افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنید اکبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی
عینی شاہد کی گواہی
بھارتی میڈیا کے مطابق، ایک عینی شاہد نے بتایا کہ اچانک بڑی تعداد میں زائرین مندر میں جمع ہوگئے تھے۔ جب کچھ لوگوں نے رش سے باہر نکلنے کی کوشش کی تو بھگدڑ مچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: انسٹا پر 14 ملین فالورز رکھنے والی ایشوریا کس ایک شخصیت کو فالو کرتی ہیں؟
ذاتی نقصان
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کے گرنے کی وجہ سے میرے ہاتھ میں بھی فریکچر ہوگیا۔
بھارت میں مذہبی تہواروں کی صورتحال
بھارت میں مذہبی تہواروں کے دوران بھگدڑ اور بد انتظامی معمول ہے۔ رواں سال جنوری میں کمبھ میلے کے دوران بھگدڑ مچنے سے 30 افراد ہلاک ہوئے تھے۔