نوشہروفیروز ؛مسلح افراد کا سول جج کے گھر پر حملہ،وزیر داخلہ سندھ کا نوٹس

وزیرداخلہ سندھ کا حملے کا نوٹس
نوشہرو فیروز(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرداخلہ سندھ ضیاء لنجار نے نوشہروفیروز میں مسلح افراد کی جانب سے سول جج کے گھر پر حملے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ: عمران خان و دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
پولیس سے تفصیلات طلب
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیرداخلہ ضیاءلنجار نے ایس ایس پی نوشہروفیروز سے تفصیلات طلب کرلیں، ہدایت کی کہ پولیس سیکیورٹی پلان پر مشتمل تفصیلات سے آگاہ کیاجائے۔ امن وامان کو سبوتاژ کرنے والوں کو ہرگز نہ چھوڑا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ریحام خان کی ٹپہ گانے کی ویڈیو وائرل
ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت
وزیرداخلہ سندھ نے متعلقہ پولیس حکام کو ہدایت کی کہ سول جج کے گھر پر حملے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے، بتایا جائے کہ آخر متعلقہ پولیس علاقہ سیکیورٹی پر کیا اقدامات کئے ہوئے ہے۔
واقعے کی تفصیلات
واضح رہے کہ گزشتہ رات نوشہرو فیروز کے نواحی گاؤں میں مسلح ڈاکوؤں کے حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے سینئر سول جج کے مکان پر فائرنگ کی۔