قومی کھلاڑیوں کے لیے خوشخبری، میڈلز جیتنے پر انعامی رقم میں بڑے اضافے کا اعلان
پاکستان سپورٹس بورڈ کی کیش ایوارڈ پالیسی 2024
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپورٹس بورڈ نے کیش ایوارڈ پالیسی 2024 کی منظوری دیدی جس کے تحت انٹرنیشنل اور نیشنل ایونٹس میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے انعامات میں ریکارڈ اضافہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: راستے بند: بانیٔ پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو، 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ملتوی
نئی انعامات کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق 34 ویں بورڈ اجلاس میں منظوری کے بعد ری وائزڈ کیش ایوارڈ پالیسی جاری کی گئی۔ اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر انعامی رقم ایک کروڑ سے بڑھا کر تین کروڑ کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: توہین مذہب کے کیسز میں لوگوں کو پھنسانے کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ، مولانا فضل الرحمان کی جج کو دھمکی
اولمپکس اور دیگر ایونٹس کے انعامات
اولمپکس گولڈ پر 3 کروڑ، سلور پر 2 کروڑ 5 لاکھ اور کانسی کا میڈل جیتنے پر ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا جبکہ ایشین گیمز، کامن ویلتھ گیمز، اسلامی یکجہتی گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر 75 لاکھ انعام ملے گا۔
ساؤتھ ایشین گیمز اور جونیئر گیمز
پالیسی کے تحت ساؤتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل پر 15 لاکھ انعام دیا جائے گا۔ یوتھ اور جونیئر گیمز کے لیے بھی انعامی رقم شامل کی گئی ہے، جس میں گولڈ پر 50 لاکھ روپے تک انعام ملے گا۔








