سوات بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

سوات تعلیمی بورڈ کے نتائج کی اطلاع

سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن) سوات تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ پہلی پوزیشن کشمالہ حبیب، دوسری اذلان علی اور تیسری امیر زیب نے حاصل کی، کامیابی کا مجموعی تناسب 80 فیصد سے زائد رہا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: پانی اور بجلی کی کمی سے عوام سڑکوں پر آ گئے، ٹینکر آپریٹرز کے خلاف تحقیقات شروع

پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی کشمالہ حبیب

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سوات تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج کا اعلان  کردیا، نجی سکول کی طالبہ کشمالہ حبیب نے 1177 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ صرف لڑکے نہیں، لڑکیاں بھی پوزیشن حاصل کرسکتی ہیں۔ دوسرے طالبعلموں کو پیغام ہے کہ ہمت نہ ہاریں، محنت کریں انشاء اللہ کامیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے سوات کنارے سے نوجوان کی ذبح شدہ لاش برآمد

دوسری اور تیسری پوزیشن کے حامل طلبہ

میٹرک امتحانات میں دوسری اور تیسری پوزیشن کیڈٹ کالج سوات کے طلبہ اذلان علی اور امیر زیب نے حاصل کی۔ اذلان علی نے کہا کہ جتنی محنت کی اسکا صلہ ملا ہے۔

امیدواروں کی تعداد اور کامیابی کا تناسب

سوات میں میٹرک کے امتحانات میں مجموعی طور پر 47 ہزار 728 امیدواروں نے حصہ لیا، جن میں سے 36 ہزار 365 کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 80 فیصد سے زائد رہا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...