کیپٹن سرور شہیدؒ پاکستان کے لیے جرات اور شجاعت کی علامت ہیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا خراجِ عقیدت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کیپٹن محمد سرور شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہاکہ پہلا نشانِ حیدر حاصل کرنے والے کیپٹن سرور شہید پاکستان کے لیے جرأت اور شجاعت کی علامت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت بغیر جنگ کئے پاکستان سے ہار چکا: بھارتی تجزیہ کار
قوم کی حیات کی تاریخ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ 27 جولائی 1948 کو کیپٹن محمد سرور کی شہادت قوم کی حیات ہے۔ کیپٹن سرور شہید نے ثابت کیا کہ وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے اور دفاع وطن عبادت سے کم نہیں۔
یادگار شہداء
قوم اپنے عظیم شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ کیپٹن محمد سرور سمیت ہر شہید کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔