لیسکوکا پولیس اور رینجر کے ساتھ مل کر آپریشن، لاہور کے معروف ہوٹل میں بجلی چوری پکڑی گئی، تفصیلات جان کر آپ حیران رہ جائیں

آپریشن کی تفصیلات
لاہور (طیبہ بخاری سے) لیسکو کا پولیس اور رینجرز کے ساتھ مل کر آپریشن، لاہور کے معروف ہوٹل میں بجلی چوری پکڑی گئی، تفصیلات جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور جونیجو کی صلح کرا دی گئی، حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد پیش کرنا چاہی تو بینظیر اپنے حامی ارکان کو سوات لے گئیں
بجلی چوروں کے خلاف کارروائی
تفصیلات کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کو تیز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں لیسکو ٹیم نے انسدادِ بجلی چوری مہم کے دوران یہ کارروائی ڈیوِس روڈ پر واقع شہر کے معروف 8 منزلہ "ریلیکس اِن ہوٹل" میں کی۔ چیکنگ کے دوران ہوٹل میں نصب بشارت عمر ولد چوہدری عطا الٰہی کے نام سے رجسٹرڈ 3 مختلف میٹرز کی جانچ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: چمن میں ہو گئے بے اختیار ہم ہی کیوں۔۔۔
تحقیقات کا انکشاف
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ہوٹل انتظامیہ نے سیکیورٹی بریچ کے ذریعے میٹرز کو غیر قانونی طور پر ری-پروگرام کر کے بجلی چوری کی۔ مزید جانچ پر یہ بات بھی سامنے آئی کہ میٹرز کی KWh ریڈنگ مارچ 2023 سے فریز تھی، تاہم MDi KW ڈیٹا مسلسل رپورٹ ہو رہا تھا اور اسی بنیاد پر بلنگ بھی جاری تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک سال میں کرپشن کی مد میں کتنے سو ارب روپے برآمد کیے گئے؟ قومی احتساب بیورو کے تہلکہ خیز انکشافات
مالی نقصان کی تفصیلات
لیسکو کو 3 تھری فیز میٹرز کے ذریعے ہونے والی مالی بدعنوانی کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
- پہلے میٹر سے 98 لاکھ روپے کا نقصان
- دوسرے میٹر سے 70 لاکھ روپے کا نقصان
- تیسرے میٹر سے 95 لاکھ روپے کا نقصان
لیسکو کو اس طرح مجموعی طور پر 2 کروڑ 63 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی سرکاری افسران بھی بی جے پی غنڈوں کے ہاتھوں غیر محفوظ
کارروائی کی قیادت
اس سلسلے میں سپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی ہدایت پر یہ کارروائی ایکسین میکلوڈ روڈ، ایس ڈی او ڈیوس روڈ، ایم این ٹی ٹیم، ایم این ٹی لیب اور ڈیوِس روڈ سب ڈویژن کے لائن سٹاف نے مشترکہ طور پر انجام دی۔ لیسکو حکام کی جانب سے موقع پر موجود تمام مشتبہ میٹرز کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور واقعے کی بنیاد پر مقدمہ (FIR) بھی درج کروا دیا گیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
چیف ایگزیکٹو کا پیغام
چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے واضح کیا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور کسی بھی قسم کی سیاسی یا ذاتی پشت پناہی کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔ عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ بجلی چوری کی کسی بھی اطلاع کو فوراً لیسکو ہیلپ لائن یا قریبی دفتر میں رپورٹ کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔