بزدلی دیکھنی ہے۔۔۔؟ ”بے غیرت“ تعداد میں بڑھے یا کم ہوئے ؟کون کرے گا یہ سروے، ہے کسی میں ہمت ۔۔؟

سوالات کی پہلی جھلک
سوشل میڈیا پر یہ جملے کسی "غیرت" والے نے پڑھے ۔۔؟
بزدلی دیکھنی ہے؟ ہاتھ میں بندوق ہے۔۔۔
بہادری دیکھنی ہے؟ ہاتھ میں قرآن ہے۔۔۔
پوری کہانی یہی ہے۔۔۔
یہ بھی پڑھیں: بیگم اور ساس کی دھمکیوں سے تنگ آکر انجینئر نے اپنی جان لے لی
ایماندار عوام کی آواز
بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر قتل کے المناک واقعے نے انصاف پسند عوام اور معاشرے کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ ظلم کے خلاف آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔۔۔ یہ آوازیں کتنی موثر ثابت ہوں گی، کیا اثر دکھائیں گی۔۔۔؟ کہنا مشکل ہے کیونکہ قاتل با اثر اور "غیرت مند" ہونے کے دعویدار ہیں ۔۔۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ
بیداری کی ضرورت
کوئی ہمت کر کے ویڈیو نہ بنائے، آواز نہ اٹھائے تو کچھ پتہ نہ چلے۔۔۔ سب سوئے رہیں ۔۔ سب اچھا کہہ جاتا رہے ۔۔۔
ایسا ہی کیوں ہے کہ کوئی واقعہ رونما ہو جائے تو غیرت کے نام پر قتل اور تشدد کے اعدادوشمار میڈیا میں سامنے آتے ہیں ۔۔۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پیٹرینز ایبک پولو کپ 2024ء میں دو اہم مقابلے
غیرت کا اداکار
”بے غیرت“ تعداد میں بڑھے یا کم ہوئے ۔۔؟ یہ گنتی بھی ہونی چاہیے ۔۔۔ کون کرے گا یہ سروے۔۔۔؟ کیا کسی میں ہمت ہے؟
کیونکہ۔۔۔ صرف کمزوروں، نہتوں، عورتوں اور بچوں کے خلاف غیرت جاگتی ہے ۔۔۔ یہ غیرت کہاں سوتی ہے ۔۔۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے بچپن میں اپنائی گئی کئی نقصان دہ عادات اور رویوں سے نجات حاصل کرنے اور انہیں تبدیل کرنے کے لیے آپ کو خطرہ مول لینے کی ضرورت ہے
معاشرتی سوالات
معاشرتی اقدار و رویوں پر کچھ خبریں، واقعات اور اعدادوشمار سنجیدہ سوالات بن کر سامنے آ کھڑے ہوئے ہیں ۔۔۔ کیا کسی میں ہمت اور غیرت تو ہے کہ ان کے جواب دے سکیں؟
یہ بھی پڑھیں: 5 ایل این جی کارگوز کے حوالے سے اہم خبر آ گئی
حفاظت کی ذمہ داری
قانون کی بالادستی اور خواتین کے تحفظ کو کون یقینی بنائے گا۔۔۔؟
وائس آف امریکہ میں شائع ہونے والے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال ملک بھر میں جنوری سے نومبر تک 392 خواتین غیرت کے نام پر قتل ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاکھوں معصوم لوگوں کی جان بچانے پر پاکستان اور بھارت کی قیادت کو شاباش، ٹرمپ کا دونوں ملکوں کے ساتھ تجارت بڑھانے کا اعلان
اعداد و شمار کی حقیقت
ایک اور غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ ملاحظہ کیجیے جس کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ6 برس کے دوران "غیرت" کے نام پر 232 افراد قتل کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ روایتی و غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا 54ویں سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب
سندھ میں قتل
سندھ میں رواں برس "غیرت" کے نام پر 110 افراد کو قتل کر دیا گیا، جن میں 82 خواتین شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ناروے کی ملکہ کا بیٹا مبینہ ریپ کیس میں گرفتار
محکمہ کی ناکامی
سوات میں پورا خاندان پانی میں بہہ گیا، انکوائری رپورٹ میں محکمہ سیاحت اور محکمہ پولیس کی غفلت اور کوتاہیوں کا انکشاف ہوا۔۔۔ ان سب کو سزا دینے کے لیے ہے کسی میں غیرت ۔۔۔؟
یہ بھی پڑھیں: پیوٹن نے وزیر کو برطرف کیا اس نے چند گھنٹوں بعد ہی خودکشی کرلی، روسی میڈیا نے اہم انکشاف کر دیا
مجتمع سوالات
پنجاب کے حوالے سے "انڈی پینڈنڈنٹ" میں گذشتہ برس کچھ اعدادوشمار سامنے آئے، ان کی تفصیلات مختصراً حاضر ہیں "غیرت" ڈھونڈنا آپ کا کام ۔۔۔
عالمی منظر
دنیا کے "غیرت مندوں" سے ایک سوال غزہ کے بچے بھی پوچھ رہے ہیں ۔۔۔ کیا کسی کے پاس ان بھوکے، نہتے نڈھال، بے سروسامان سسکتے، بلکتے انسانوں کے سوالوں کا جواب ۔۔۔؟
نوٹ: ادارے کا لکھاری کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں