سوات آپریشن: سرغنہ عطا اللہ سمیت 2 خوارجی ہلاک، ایک گرفتار

سوات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن
راولپنڈی (ویب ڈیسک) سوات کے علاقے چارباغ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں سرغنہ سمیت 2 خوارجی مارے گئے جبکہ ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وہ سامنے کرسی پر بیٹھا جیسے انتظار میں تھا، چارج میرے حوالے کیا، کئی سال میرے ماتحت رہا، قانون سے واقف، سرکاری نوکری میں میرا پہلا استاد
آپریشن کی تفصیلات
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب ڈسٹرکٹ سوات کے علاقے چار باغ میں انٹیلجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں خوارجیوں کے سرغنہ عطا اللہ مہران سمیت دو خوارجی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک خوارجی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
دہشت گردی کے خلاف عزم
آئی ایس پی آر کے مطابق خوارجی عطا اللہ مہران 22 ستمبر 2024 کو غیرملکی سفیروں کے قافلے میں موجود پولیس وین پر دھماکہ خیز مواد سے حملے سمیت علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔ علاقے میں موجود کسی بھی خوارجی کو ختم کرنے کے لیے آپریشن کیا گیا۔ سیکورٹی فورسز قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔