آزاد کشمیر میں خونخوار تیندوے کا ایک ہی علاقے میں مسلسل دوسرے روز بچے پر حملہ

تیندوے کا دوسرا حملہ
مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا کے گاؤں نلئی میں 24 گھنٹے میں تیندوے نے دوسرا حملہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 50 سالہ ایرانی خاتون نے 22 سال کے دوران 11 شوہروں کو زہر دے کر قتل کر دیا
نقصانات
تیندوے کے حملے میں ایک بچی جاں بحق اور ایک لڑکا زخمی ہو گیا۔ تیندوا آبادی میں گھس آیا اور 17 سالہ نوجوان کو زخمی کر دیا۔
پچھلا واقعہ
گذشتہ روز بھی اسی علاقے میں تیندوا گھر کے صحن سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا تھا، جس کے بعد بچی کی لاش جھاڑیوں سے ملی تھی۔