تیراہ واقعہ: شہداء کے لواحقین کے لیے 1 کروڑ، زخمیوں کے لیے 25 لاکھ فی کس امداد کا اعلان

پشاور میں تیراہ واقعے کی مالی امداد کا اعلان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت نے تیراہ واقعے کے متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین کو فی کس ایک کروڑ روپے جبکہ زخمیوں کو فی کس 25 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جامعہ کراچی میں پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی
وزیر اعلیٰ کا رنج و غم کا اظہار
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور صوبائی حکومت نے واقعے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ حکومت نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی جذبات کو سمجھنے اور مقامی تحفظات کو سننے کے لیے قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں پر مشتمل جرگہ پشاور طلب کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں کے لیے خوشخبری، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی نوکریاں آگئیں۔
علاقے میں نظم و ضبط کی ہدایت
ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ عوامی رابطے مزید مضبوط بنائے جائیں اور علاقے میں نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کا رہنے والا عارف طفیل المعروف “میجر” کمال انسان تھا، جس بات کو ہاں کہہ دی کوئی نہ نہیں کرا سکتا تھا اور اگر نہ کر دی تو کوئی ہاں نہیں کرا سکتا تھا۔
پائیدار امن کا عزم
خیبر پختونخوا حکومت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ پائیدار امن، عوامی تحفظ اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے پوری سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں بھی ایسے واقعات کے حل اور تدارک کے لیے تفصیلی غور و خوض کیا گیا تھا، اور اب ان تجاویز کی روشنی میں قبائلی عمائدین اور مشران کے جرگوں کا سلسلہ ڈویژنل اور پھر صوبائی سطح پر آنے والے ہفتے سے شروع کر دیا جائے گا۔
واقعے کی تفصیلات
واضح رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب باغ میدان میں مقامی شہری اپنے جائز مطالبات کے حق میں بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کے سامنے پرامن احتجاج کر رہے تھے، کہ خوارج نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قریبی پہاڑوں سے احتجاجی عوام پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تین بے گناہ شہری شہید اور نو شدید زخمی ہو گئے۔