ہانیہ عامر کی انٹری دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں، نئی ویڈیو سامنے آگئی

دلجیت دوسانجھ کا کنسرٹ
برطانیہ (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے لائیو کنسرٹ میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو سٹیج پر مدعو کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اماراتی محقق سعید مصباح الکتبی کا 4 بیویوں اور 100 بچوں کا انکشاف
دلجیت کے کنسرٹس کی رونمائی
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے دلجیت دوسانجھ برطانیہ میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف شہروں میں میوزک کنسرٹس کررہے ہیں۔ گلوکار کے کنسرٹس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، جن میں سے ایک ویڈیو میں دلجیت کے ہمراہ اداکارہ ہانیہ عامر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج سے گرفتار33کارکنوں کی شناخت پریڈ کے آرڈر کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
لندن کے کنسرٹ کی خاص بات
مذکورہ وائرل ویڈیو دلجیت دوسانجھ کے لندن میں ہونے والے حالیہ کنسرٹ کی ہے، اس کنسرٹ میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی بطورِ مداح شرکت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے خلاف انکوائری شروع
ہانیہ عامر کی دعوت
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب دلجیت دوسانجھ کو کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی موجودگی کا علم ہوتا ہے تو وہ اداکارہ کو اسٹیج پر مدعو کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پٹاخوں کے گودام میں دھماکا، جاں بحق شہزاد علی کی بیوہ نے 6 کروڑ 45 لاکھ روپے ہرجانہ مانگ لیا
دلجیت کا تعریفی پیغام
دلجیت دوسانجھ، ہانیہ عامر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ سُپر اسٹار ہیں، براہِ کرم! سٹیج پر تشریف لائیں۔
یہ بھی پڑھیں: مکہ مکرمہ سے 4 غیر ملکی گرفتار لیکن دراصل وجہ کیا بنی؟ افسوسناک انکشاف
مداحوں کی محبت
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کی سابق ایئر بیس پر آتشزدگی کے واقعے میں 3 افراد ہلاک
ہانیہ عامر کی پذیرائی
ہانیہ عامر مداحوں کی بھرپور تالیوں میں اسٹیج پر جاتی ہیں تو گلوکار اُن کے لیے گلوکاری کرتے ہیں اور پھر اداکارہ بھی دلجیت سمیت تمام مداحوں کی حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کرتی ہیں۔ دلجیت دوسانجھ کہتے ہیں کہ ہانیہ جی! آپ بہت اچھا کام کرتی ہیں، میں آپ کے ڈرامے بڑے ہی شوق سے دیکھتا ہوں۔
دلجیت کا شکریہ
بھارتی گلوکار نے مزید کہا کہ آپ میری دعوت پر اسٹیج پر آئیں، اس کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔