راولپنڈی میں جرگے کے حکم پر خاتون کے قتل کیس میں اہم پیشرفت

راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کا قتل
جرگے کے حکم پر شادی شدہ خاتون کو قتل کرنے کے کیس میں عدالتی حکم پر مقتولہ کی قبر کشائی آج کی جائے گی۔
جرگے کا سربراہ گرفتار
پولیس کے مطابق خاتون کے قتل کا حکم جرگے کے سربراہ عصمت اللہ نے دیا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عصمت اللہ نے مقتولہ کا جنازہ بھی خود ہی پڑھایا اور خاتون کے دوسرے شوہر عثمان نے بھی خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔
نکاح کی تفصیلات
خاتون اور عثمان کا نکاح 12 جولائی کو مظفر آباد میں ہوا، مقتولہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہو کر مرضی سے نکاح کا بیان بھی دیا تھا۔ مقتولہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ پہلا شوہر اسے زبانی طلاق دے چکا ہے۔
دھمکیوں کا سامنا
عثمان کے والد نے بتایا کہ نکاح کے 4 دن بعد مسلح افراد نے دھمکیاں دیں اور کہا کہ نکاح ہو گیا ہے تو لڑکی واپس کر دو، اسے باضابطہ رخصت کریں گے۔ وہ لوگ لڑکی کو لے گئے اور پھر پتا چلا کہ اسے قتل کر دیا گیا ہے۔