کوئین الزبتھ 2، میں نیران رئیل اسٹیٹ کی افتتاحی تقریب انعقاد

افتتاحی تقریب کا مقام

دبئی (طاہر منیر طاہر) نیران رئیل اسٹیٹ کے افتتاحی تقریب دبئی کے بحری مقام “کوئین الزبتھ 2” کے “کوئینز روم” میں منعقد ہوئی، جس میں دبئی اور پاکستان سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ سرکاری، کاروباری اور سفارتی شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بننے کے بعد تبادلوں اور تعیناتیوں کا پہلا نوٹیفکیشن جاری

معزز مہمانوں کی موجودگی

تقریب میں شریک معزز مہمانوں میں محمد سیام الحسینی (سی ای او و پارٹنر، شیخ مانع بن محمد بن راشد بن مانع المکتوم انویسٹمنٹ اینڈ مینجمنٹ)، علی زیب خان (ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ قونصلر، پاکستانی قونصل خانہ دبئی)، کرنل عبد الرحمٰن محمد علی، شیخ عادل محمد ابراہیم، شیخ احمد محمد صالح، شیخ محمد النوری، شیخ ولید حلال، شیخ جاسم الہادی، معروف بزنس مین سردار شبیر خان، اور پارک گروپ کے سی او او محمد سعید مرزا شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پبلک اکائونٹس کمیٹی نے دو ماہ میں کتنے ارب کی ریکوری کی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

تقریب کے اہم بیانات

اس موقع پر پاکستان کے ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ قونصلر علی زیب خان نے اپنے خطاب میں کہا، “نیران رئیل اسٹیٹ کی دبئی میں موجودگی پاکستانی کاروباری برادری کے لیے فخر کا باعث ہے۔ یہ کمپنی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات میں ایک مضبوط پل بن سکتی ہے۔ میری خواہش ہے کہ مزید پاکستانی ادارے بھی اسی جذبے اور وژن کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں اپنا مقام بنائیں۔”

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معزز مہمان گرامی محمد سیام الحسینی نے کہا، “نیران رئیل اسٹیٹ صرف ایک کاروباری ادارہ نہیں بلکہ بین الاقوامی اعتماد، وژن اور کامیابی کا تسلسل ہے۔ دبئی جیسے عالمی شہر میں اس کا داخل ہونا نہ صرف مارکیٹ کے لیے ایک مثبت قدم ہے بلکہ دیگر کاروباری اداروں کے لیے بھی ایک قابلِ تقلید ماڈل ہے۔ نیران کا وژن طویل المدتی ترقی پر مبنی ہے اور یہی ان کی کامیابی کی بنیاد ہے۔”

معروف بزنس مین سردار شبیر خان نے کہا، “نیران رئیل اسٹیٹ کی پیش رفت پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے اعتماد اور حوصلے کا ذریعہ ہے۔ ان کی محنت، بصیرت اور مسلسل کامیابی واقعی قابلِ تقلید ہے۔”

پارک گروپ کے سی او او محمد سعید مرزا نے کہا، “دبئی کی مارکیٹ میں نیران رئیل اسٹیٹ کی شمولیت ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔ ہم اس ادارے سے جدید اور معیاری منصوبوں کی توقع رکھتے ہیں جو مارکیٹ میں نئی سمت متعین کریں گے۔”

تقریب کے میزبان اور نیران رئیل اسٹیٹ کے اونر و چیئرمین محمد ظہور خان نے کہا، “ہمارا خواب تھا کہ ہم دبئی میں ایسا ادارہ قائم کریں جو معیار، شفافیت اور اعتماد کا نشان بنے۔ آج اس خواب کی ایک اہم تعبیر سامنے آئی ہے۔ نیران رئیل اسٹیٹ صرف رئیل اسٹیٹ کمپنی نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے، جو جدید طرزِ تعمیر، سرمایہ کاروں کے اعتماد، اور بین الاقوامی معیار کی عکاسی کرتا ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم دبئی سمیت عالمی مارکیٹ میں ایک بااعتماد اور پائیدار مقام حاصل کریں۔”

شرکاء کی آراء

شرکائے تقریب نے نیران رئیل اسٹیٹ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے اسے دبئی کی تیزی سے ترقی کرتی پراپرٹی مارکیٹ میں ایک خوش آئند اضافہ قرار دیا۔ تقریب میں مقامی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں، پاکستانی بزنس کمیونٹی، اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...