لاہور کے فنکاروں کی ہیڈلبرگ جرمنی میں یادگار پرفارمنس

دبئی میں روحانیت، فن اور محبت کا سنگم

دبئی (طاہر منیر طاہر) جرمنی کے شہر ہیڈلبرگ میں روحانیت، فن اور محبت کے سنگم کا ظہور ہوا جس میں لاہور کے فنکاروں کی لازوال پیشکش نے سماں باندھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 1 مئی کے کیس: پی ٹی آئی ایم این اے اور سابق ایم پی اے سمیت 11 ملزمان کو سزائیں

یونیسکو کنونشن برائے تنوعِ ثقافت

یونیسکو کنونشن برائے تنوعِ ثقافت کی دو دہائیوں کی تکمیل کے موقع پر، شہرِ ہیڈلبرگ کے قلب میں واقع کارلسٹوربان ہوف ایک ایسی محفل کا گواہ بنا، جہاں فن و عرفان، ساز و آواز، اور رقص و رمز نے باہم ہو کر روحوں کو چھو لیا اور تہذیبوں کے درمیان ایک خاموش، لیکن گہرے ربط کا ظہور ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج :وزیراعلیٰ پنجاب کی شہید کانسٹیبل کے ورثا کو 2.9 کروڑ، زخمیوں کو 10 لاکھ دینے کی منظوری

ناقابل فراموش فنکار

اس شام کو امر کر دینے والے فنکاروں میں لاہور سے تشریف لانے والے ممتاز کلاسیکی و صوفی گلوکار استاد غلام شبیر خان گلُو شامل تھے، جو اپنے عظیم والد، استاد حسین بھکھ گلُو کی موسیقی وراثت کے امین ہیں۔ ان کے ہمراہ لاہور کی مشہور و معروف رقص کی ماہرہ آمنہ مواز خان نے اپنے وجدانی اور کلاسیکی اسلوب میں رقص کی زبان کو ایک ایسی لطافت عطا کی، جسے آنکھوں نے دیکھا اور دلوں نے محسوس کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں اسکول بس پر دہشت گردوں کا حملہ، شہادتیں، ویڈیو تجزیہ

صوفی کلام کی گہرائی

استاد گلُو کی سریلی آواز جب صوفی کلام “رَسکِ چمن” کی گہرائیوں میں اتری، تو سامعین کے دلوں میں ایک سرشاری کی لہر دوڑ گئی۔ اور جب اس نظم کا جرمن ترجمہ، وسیم بٹ رکن سٹی پارلیمنٹ ہیڈلبرگ نے نہایت عرق‌ریزی، محبت اور زبان دانی سے تخلیق کیا، پردۂ سماعت پر نمودار ہوا، تو گویا دو زبانیں ایک دل میں دھڑکنے لگیں۔ سامعین نے صرف سنا نہیں، محسوس کیا؛ صرف دیکھا نہیں، جیا۔ بہت سے حاضرین بے اختیار اپنی نشستوں سے اٹھ کھڑے ہوئے، اور ساز و کلام میں یگانگت کے ساتھ شریک ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سانپ نے جاپان کی مشہور بلیٹ ٹرین سروس کا نظام درہم برہم کردیا

ایک خواب کی تعبیر

یہ تقریب فقط ایک فنی مظاہرہ نہ تھی، بلکہ ایک خواب کی تعبیر، ایک شہر کا وعدہ، اور ایک فرد کی بصیرت کا ثمر تھی۔ یاد رہے کہ وسیم بٹ کی کوششوں اور ہیڈلبرگ کی ثقافتی قیادت کے اشتراک سے، سال 2020 میں لاہور کو یونیسکو کے Cities of Literature نیٹ ورک کا رکن بنانے کی کامیاب سعی کی گئی تھی۔ تب سے ہر برس یہ سلسلہ ادب و ثقافت کے رنگوں میں ایک نئی تابانی کے ساتھ جاری ہے، اور لاہور کے فنکاروں کی شرکت، اس تعلق کی گہرائی اور وسعت کی گواہ ہے۔

تقریب کے میزبان

تقریب ہذا کے میزبان وسیم بٹ رکن سٹی پارلیمنٹ ہیڈلبرگ تھے جبکہ تقریب میں ڈاکٹر آندریا ایڈل سربراہ محکمہ ثقافت ہیڈلبرگ، مارٹینا فِسٹر نائب میئر برائے ثقافت شہر ہیڈلبرگ نے شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...