لاہور سے اغوا کی گئی 11 سالہ بچی کراچی سے بازیاب

بازیابی کی کامیابی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور سے اغوا کی گئی گیارہ سالہ بچی کو کراچی سے بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دیہی خواتین کو مفت گائیں ،بھینس ملیں گی، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے لائیو سٹاک کا منفرد پروگرام متعارف کرو ادیا ، کیسے اپلائی کرنا ہے ؟ جانیے.
سیف سٹی کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سیف سٹی ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے علاقے کاہنہ سے اغوا ہونے والی 11 سالہ بچی آیت کو کراچی سے بحفاظت بازیاب کروا لیا۔
یہ بھی پڑھیں: 5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے: شرجیل میمن
اغوا کا واقعہ
ترجمان کے مطابق آیت اپنے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتا ہو گئی تھی، جس پر والدین نے فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی۔ بعد ازاں تحقیقات سے معلوم ہوا کہ اغوا کار بچی کو لاہور سے ٹرین کے ذریعے کراچی لے جا رہا تھا، تاہم راستے میں وہ بچی کو ٹرین میں اکیلا چھوڑ کر غائب ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے سکولوں میں 46 ہزار سے زائد اساتذہ سرپلس ہونے کا انکشاف، وزیر تعلیم کا نوٹس
بچی کی بہادری
ہوش میں آنے پر گیارہ سالہ آیت نے خود کو تنہا پایا اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قریبی شہری سے فون لے کر اطلاع دی کہ وہ روہڑی ریلوے سٹیشن پر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اٹک کی مقامی تنظیم کو مکمل طور پر تحلیل کر دیا
ریلوے پولیس کا فوری اقدام
اطلاع ملتے ہی سیف سٹی ٹیم نے فوری طور پر ریلوے پولیس سے رابطہ کیا، جس پر ریلوے پولیس نے بچی کو روہڑی سٹیشن پر اپنی تحویل میں لے لیا۔ بعد ازاں اُسے کراچی کینٹ تھانے منتقل کیا گیا، جہاں لاہور سے والد اور انویسٹی گیشن آفیسر بچی کو لینے پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ فیلوشپ پروگرام کے وفد کا دورہ پاکستان، تحفیف اسلحہ پربریفنگ دی
متحدہ کوششوں کا نتیجہ
سیف سٹی، لاہور پولیس اور سندھ پولیس کی بروقت اور مربوط کارروائی کے نتیجے میں آیت کو بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا گیا۔
عوام سے اپیل
ترجمان سیف سٹی کے مطابق ’’میرا پیارا‘‘ ٹیم اب تک 35 ہزار سے زائد گمشدہ یا لاوارث افراد کو اُن کے پیاروں سے ملوانے میں کامیاب ہو چکی ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ کسی بھی گمشدہ یا لاوارث شخص کی اطلاع فوری طور پر 15 پر دیں تاکہ بر وقت مدد ممکن بنائی جا سکے۔